ابنا: پوليس کے مطابق ملير کالا بورڈ ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوگيا ،مقتول کي شناخت خورشيد اقبال کے نام سے ہوئي جو سابق يوسي ناظم بھي تھے. ہلاکت کے بعد ملير،سعود آباد اور لياقت مارکيٹ ميں صورتحال کشيدہ ہوگئي اور نامعلوم افراد کي فائرنگ کے بعد دوکانيں اور کاروبار بند ہوگيا.اورنگي ٹاون سيکٹر 15 ميں نامعلوم ملزمان کي فائرنگ سے ايک شخص حسنين ملک جاں بحق ہوگيا. مقتول ايک سياسي جماعت کا کارکن تھا.
پوليس کے مطابق واقعہ کے بعد اورنگي ٹاون سيکٹر 15 بنگلہ بازار اور پاکستان بازار ميں سخت کشيدگي پيدا ہوگئي اور علاقے ميں دکانيں اور کاروبار بند ہوگيا ہے.گلشن معمار کے علاقے ميں ذاتي نوعيت کے جھگڑے کے دوران چہريوں کے وار سے باپ اور بيٹا زخمي ہوگئے، لياري کے علاقے کلاکوٹ، کلفٹن کے علاقے سي ويو، کريم آباد اور لانڈھي ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے دو خواتين سميت 4 افراد زخمي ہوگئے.
.
/169